پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
Web Desk
22 August 2026
شمال مغربی شام میں ابو الظہور فوجی فضائی اڈے پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کی پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، الجیریا، انڈونیشیا، اردن، لبنان، ملائیشیا، موریطانیہ، فلسطین، قطر اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 12 مسلم و عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں ان حملوں کو کھلی اشتعال انگیزی اور شام کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں شام کے بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اقدامات خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ وزرائے خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جارحیت کے خلاف واضح اور مضبوط موقف اختیار کرے اور شام کی سیاسی وحدت و آزادی کا احترام یقینی بنائے۔
متعلقہ عنوانات
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے
8 October 2026
جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا
8 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا
8 October 2026
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026
خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی
8 October 2026
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
8 October 2026