ترکیہ وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، صدر اردوان
Web Desk
5 January 2026
ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ملک کو صدر نکولس مادورو کی معزولی کے بعد عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
کابینہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نے بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطے میں یہ مؤقف واضح کیا کہ وینزویلا کی صورتحال کو مزید بگاڑنے کے بجائے سیاسی استحکام کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
صدر اردوان نے کہا کہ ماضی میں صدر نکولس مادورو اور وینزویلا کے عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ ترک قوم کے دوست ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ریاستوں کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی عالمی سطح پر سنگین مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔
ترک صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کا تحفظ ناگزیر ہے اور طاقت یا دباؤ کے ذریعے سیاسی فیصلے مسلط کرنے کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی افواج نے ہفتے کے روز وینزویلا کے دارالحکومت پر فوجی کارروائی کے دوران صدر نکولس مادورو کو حراست میں لے کر امریکا منتقل کیا، جہاں ان کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ صدر مادورو نے پیر کے روز نیویارک کی ایک عدالت میں منشیات اسمگلنگ کے الزامات میں خود کو بے قصور قرار دیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026