LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

ترکیہ نے بھی اسرائیلی انتخابات میں مداخلت کے الزامات مسترد کر دیئے

Web Desk

30 October 2026

قطر کے بعد ترکیہ نے بھی اسرائیلی انتخابات میں مبینہ مداخلت کرنے کے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ترکیہ کے سرکاری ادارے ‘سینٹر برائے کاؤنٹر ڈس انفارمیشن’ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری کیے جانے والے ایک رسمی بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی یہ خبریں اور دعوے کہ ترکیہ نے اسرائیل کے انتخابی عمل میں کسی بھی قسم کی مداخلت کی ہے، سراسر جھوٹے اور حقیقت کے منافی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سنگین الزامات دراصل عوامی رائے کو متاثر کرنے اور ایک خاص سیاسی ایجنڈے کے تحت چلائی جانے والی دانستہ اور کھلی گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں، لہٰذا ہم عوام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس قسم کی من گھڑت خبروں اور بے بنیاد الزامات پر ہرگز یقین نہ کریں، جن کا واحد مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

ترکیہ کا یہ دو ٹوک ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی داخلی سلامتی کی خفیہ ایجنسی ‘شن بیت’ (Shin Bet) کو ان الزامات کی باضابطہ تحقیقات سونپی گئی ہیں کہ ترکی اور قطر کے ذریعے مبینہ طور پر اسرائیل میں بھاری رقوم منتقل کی گئیں تاکہ آنے والے انتخابات میں عرب ووٹروں کے فیصلوں اور رجحانات پر اثر ڈالا جا سکے۔ واضح رہے کہ یہ تمام الزامات اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سیاسی اتحادیوں کی جانب سے عائد کیے گئے ہیں۔