LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے: پینٹاگون بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری، خودمختاری کا دفاع ترجیح ہے: ایران گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ ایران امریکا جنگ میں وقفے سے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر کراچی: جمالی پل کے قریب منی ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت لیگی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، مریم اورنگزیب کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، مسلح افواج کے سربراہان کا خراج عقیدت

ترکیہ میں نئے سال پر داعش کا بڑا منصوبہ ناکام، 357 مشتبہ ارکان گرفتار

Web Desk

30 December 2025

ترکیہ کی سکیورٹی فورسز نے ملک گیر کارروائی کے دوران ایک دن میں داعش کے 357 مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا۔ وزیر داخلہ کے مطابق 21 صوبوں میں بیک وقت انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں انجام دی گئیں، جن میں صوبائی پولیس، انسدادِ دہشت گردی اور انٹیلی جنس یونٹس نے حصہ لیا۔

استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس کے مطابق شہر میں 110 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جو نئے سال کے موقع پر استنبول میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس نے تصدیق کی کہ داعش سے تعلق رکھنے والے 17 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، جن میں 11 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔

ترک حکام نے بتایا کہ چند روز قبل بھی استنبول میں کارروائیوں کے دوران 100 سے زائد مشتبہ داعش ارکان گرفتار کیے گئے تھے۔ چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ترکیہ وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو سرگرم ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔