امریکی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی لمبی قطاریں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سکیورٹی عملہ غیر حاضر
Web Desk
24 March 2026
امریکا کے مختلف ہوائی اڈوں پر سکیورٹی چیکنگ کے لیے مسافروں کو گھنٹوں طویل قطاروں کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی عملے کو تنخواہیں نہ ملنے کے باعث متعدد اہلکار ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے۔
صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہو گئی جب وفاقی حکومت کے جزوی بند ہونے کے باعث محکمہ داخلی سلامتی کے ماتحت کام کرنے والا سکیورٹی عملہ مسلسل دوسری مرتبہ بھی اپنی تنخواہوں سے محروم رہا، جس کے بعد کئی اہلکاروں نے کام چھوڑ دیا جبکہ متعدد نے ملازمت ہی ترک کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن اہلکاروں کو ہوائی اڈوں پر تعینات کر کے مسافروں کی قطاریں سنبھالنے کی کوشش کی گئی، تاہم متعدد شہروں میں اس اقدام کے فوری اثرات دکھائی نہیں دیے اور مسافروں کو بدستور مشکلات کا سامنا رہا۔
اٹلانٹا کے مصروف ترین ہوائی اڈے پر صورتحال خاص طور پر خراب رہی جہاں قطاریں سکیورٹی حصے سے نکل کر سامان حاصل کرنے کے مقامات اور بیرونی حصوں تک پھیل گئیں، اور کئی مسافر صبح سویرے سے اپنی پروازوں کے انتظار میں کھڑے رہے۔
دوسری جانب سیاسی سطح پر جاری تعطل کی بنیادی وجہ امیگریشن اہلکاروں کے خلاف اقدامات سے متعلق اختلافات بتائے جا رہے ہیں، جبکہ اس صورتحال پر مسافروں اور ماہرین کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی عملے کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ہی اس بحران کا مستقل حل ہے، بصورت دیگر ہوائی سفر کا نظام مزید متاثر ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026