آبنائے ہرمزنہ کھولی گئی توجاتے جاتے ایران کے پاورپلانٹس، تیل کے کنویں اورخارگ جزیرے کو تباہ کردیں گے، ٹرمپ
Web Desk
30 March 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولے بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا ایران میں ایک نئی اور زیادہ معقول رجیم کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے تاکہ امریکی فوجی کارروائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے.
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے لکھا کہ کافی پیش رفت ہو چکی ہے اور اگر کسی وجہ سے جلد معاہدہ نہ ہو سکا اور آبنائے ہرمز فوری طور پر نہ کھولا گیا تو ہم ایران سے جاتے جاتے یہاں کے تمام بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس، تیل کے کنوؤں اور خارگ جزیرے کو تباہ کر کے کریں گے، ساتھ ہی پانی صاف کرنے والے پلانٹس کو بھی تباہ کردیا جائے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ اقدام ان تمام امریکی فوجیوں اورشہریوں کی ہلاکت کا بدلہ ہوگا جنہیں ایران نے 47 سال کے دہشتگردانہ دور میں قتل کیا۔

متعلقہ عنوانات
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026