ایرانی قیادت دوہرا مؤقف اختیار کر رہی ہے، ٹرمپ کا دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان
Web Desk
4 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر معاشی اور عسکری دباؤ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تہران انتظامیہ پر دوہرے معیار کا الزام عائد کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران ایک طرف مذاکرات کی درخواستیں کرتا ہے اور دوسری طرف ان سے مکر جاتا ہے، جبکہ یہ تاثر بھی دیتا ہے کہ وہ صرف عمان کی وساطت سے بات چیت میں دلچسپی رکھتا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر امریکی بحریہ کی مکمل پیش رفت قائم ہے اور ان کی اجازت کے بغیر کوئی چیز ایران تک نہیں پہنچ سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران کے ساتھ یا تو باقاعدہ معاہدہ طے پائے گا یا پھر مکمل ہتھیار ڈالنے تک امریکی دباؤ جاری رہے گا، کیونکہ امریکا ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026