LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی

آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستقبل بہت خراب ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

Web Desk

16 March 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اتحاد نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوسکتا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں چین کے صدر کے ساتھ طے شدہ ملاقات بھی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات اسی صورت مناسب ہوگی جب آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھانے والے ممالک یہ یقینی بنانے میں مدد کریں کہ وہاں کوئی خراب صورتحال پیدا نہ ہو۔
اس سے قبل ٹرمپ نے ہفتے کے روز چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے مدد طلب کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ چین کے ساتھ ساتھ فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک اپنے جنگی جہاز اس علاقے میں بھیجیں گے۔
تاہم آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا بھر میں خاص ردعمل سامنے نہیں آیا۔ جاپان نے اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا جبکہ چین نے بھی اس مطالبے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ چین متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطوں کو مؤثر بنانے میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔
دوسری جانب برطانیہ کے وزیر توانائی ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے امریکا اور دیگر اتحادیوں سے رابطے جاری ہیں اور ممکن ہے بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے ڈرون بھیجے جائیں۔
جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی اپیل کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ فرانس پہلے ہی خطے میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر چکا ہے۔