LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال جنگ سے بہتر بات چیت ہوتی ہے: بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات

مظاہرین کے قتل پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر سخت وارننگ

Web Desk

8 January 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احتجاج کے دوران مظاہرین کے خلاف مہلک کارروائی کی گئی تو امریکا کی جانب سے بھرپور اور انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اگر مظاہرین کو قتل کیا گیا، جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے، تو امریکا خاموش نہیں بیٹھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں عوام کے خلاف تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں اور ایسے اقدامات کے سنگین نتائج ہوں گے۔

ٹرمپ کے اس بیان کو ایران میں جاری احتجاجی صورتحال کے تناظر میں ایک واضح سفارتی اور سیاسی پیغام قرار دیا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔