LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا،ٹرمپ کا انکشاف

Web Desk

18 November 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت ایک بار پھر پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے قریب تھا اور اس صورتحال کو انہوں نے مداخلت کر کے روکا۔
وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں دنیا کی آٹھ بڑی جنگیں رکوانے کا اعزاز حاصل ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نہ صرف اُس وقت کشیدگی کم کروائی بلکہ اس جنگ کو بھی روکا جو دوبارہ بھڑکنے والی تھی۔ ان کے مطابق دونوں ممالک اب بہتر اقدامات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے عالمی سطح پر تجارت کی بنیاد پر کئی تنازعات کو ٹھنڈا کیا، جبکہ روس اور یوکرین جنگ کے جلد خاتمے کی امید بھی ظاہر کی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ روس یوکرین جنگ بندی کا عمل اتنا طویل ہو جائے گا۔

ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت شروع

میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تہران معاہدہ چاہتا ہے اور وہ بھی اس حوالے سے تیار ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے پر ابتدائی بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔