وینزویلا میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا پلان کررہے ہیں ، صدر ٹرمپ
Web Desk
9 January 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا وینزویلا میں 100 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے، جس کا مقصد وینزویلا کی تیل صنعت کو دوبارہ تعمیر کرنا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں آئل ایگزیکٹوز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وینزویلا کی تیل صنعت کی بحالی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جا رہی ہے اور اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سی تیل کمپنیاں وہاں جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل کمپنیاں وینزویلا کے بجائے امریکا سے براہ راست معاہدے کریں گی۔
صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا فوری طور پر وینزویلا کے 5 کروڑ بیرل تیل کی ریفائننگ اور فروخت شروع کرے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک آئل ٹینکر کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ امریکا کی منظوری کے بغیر وینزویلا سے روانہ ہوا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا کی جانب سے گزشتہ روز 30 ملین بیرل تیل فراہم کیا گیا۔
دوسری جانب امریکا کی بڑی آئل کمپنیوں نے وینزویلا میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے یقین دہانی کرائی کہ سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور سرمایہ کاروں کو آمدنی بھی حاصل ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں دعویٰ کیا کہ اگر وہ موجود نہ ہوتے تو پاک بھارت جنگ جاری رہتی، اور انہوں نے 8 طیارے مار گرائے جانے کے بیان کو بھی دہرایا۔ مزید برآں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران میں مظاہرین نے ان کے نام پر ایک سڑک کا نام رکھ دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع
2 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر
2 September 2026
پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار
2 September 2026
ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش
2 September 2026
صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا
2 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش
2 September 2026
ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
2 September 2026