ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر
Web Desk
11 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی خطرات اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ترکیہ سے برطانیہ تک انتہائی خفیہ فوجی پرواز کے ذریعے سفر کیا ہے۔ امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک غیر معمولی اور انتہائی سنسنی خیز آپریشن ترتیب دیا گیا تاکہ سفر کی تفصیلات مکمل طور پر راز میں رہیں۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس اور سیکیورٹی حکام کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے روایتی صدارتی طیارے ‘ایئر فورس ون’ میں سوار ہونے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم حملے یا خطرے سے بچنے کے لیے حکمتِ عملی کے تحت ‘ایئر فورس ون’ کو بطور ‘ڈیکائے’ (دھوکہ دینے والے طیارے) کے طور پر خالی استعمال کیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو ایئرپورٹ پر خفیہ طور پر ایک کیٹرنگ ٹرک میں سوار کر کے بالواسطہ راستے سے دوسرے ملٹری ایئرکرافٹ C-32A تک منتقل کیا گیا جہاں سے انہوں نے برطانیہ کے لیے پرواز کی۔ سیکیورٹی خطرات کی نوعیت کے پیشِ نظر صدر کے اس پورے سفر کو انتہائی خفیہ رکھا گیا، جبکہ امریکی وزارتِ دفاع (پینٹاگون) نے اس خفیہ پرواز کے حوالے سے تبصرے کی درخواست کا فی الحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: شہباز شریف
23 September 2026
سعودیہ کی حمایت کی تو امریکا بھی ہمارے نشانے پر ہوگا: حوثیوں کی دھمکی
23 September 2026
8 ممالک کی آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی رکاوٹ کی مذمت، ناقابل قبول قرار
23 September 2026
جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان
23 September 2026
برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا
23 September 2026
معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان
23 September 2026
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
23 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد
23 September 2026