LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو مطالبات نہ ماننے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی: عرب میڈیا

Web Desk

4 June 2026

واشنگٹن/تل ابیب: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان پسِ پردہ شدید تلخی اور سنگین اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ عرب میڈیا نے ایک سرکردہ اسرائیلی کاروباری شخصیت کے حوالے سے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ان کے مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں جیل بھیجنے کی براہِ راست دھمکی دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر کی جانب سے نیتن یاہو پر دباؤ بڑھانے کے لیے صرف جیل کی دھمکی ہی نہیں دی گئی، بلکہ ان کے اہلخانہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ بات نہ ماننے کی صورت میں امریکا میں مقیم ان کے بیٹے ‘یائر نیتن یاہو’ کو فوری طور پر ملک سے بے دخل (Deport) کر دیا جائے گا۔

نیتن یاہو خاندان کے امریکا میں موجود تمام تر مالی و خاندانی اثاثوں کو فوری طور پر منجمد (Freeze) کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے نیتن یاہو کی اہلیہ ‘سارا نیتن یاہو’ سے بھی رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ اپنے شوہر کو امریکی مطالبات ماننے پر آمادہ کریں۔ اسرائیلی کاروباری شخصیت کا دعویٰ ہے کہ اس گفتگو کے بعد سارا نیتن یاہو نے اپنے شوہر پر شدید ذہنی دباؤ ڈالا، جس کے بعد نیتن یاہو نے مجبوراً صدر ٹرمپ سے دوبارہ رابطہ قائم کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان پھوٹنے والے اس شدید غصے کی تصدیق کر چکا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں “پاگل اور ناشکرا” قرار دیا تھا۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ: “میں (امریکی طاقت کے ذریعے) تمہاری چمڑی بچا رہا ہوں، جبکہ تمہاری ہی بدترین پالیسیوں کی وجہ سے آج دنیا میں ہر شخص اسرائیل سے نفرت کرنے لگا ہے۔”

دوسری جانب، مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ جنگی صورتحال کے تناظر میں امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے ایک انتہائی اہم دعویٰ کیا ہے۔ اخبار کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں کو واشگاف الفاظ میں بتا دیا ہے کہ امریکا، ایران کے خلاف دوبارہ کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

امریکی اخبار نے انتظامیہ کے ذرائع سے لکھا ہے کہ جب تک ایران کی جانب سے براہِ راست امریکی فوجیوں یا تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جاتا، تب تک ایران کے خلاف کوئی جنگ نہیں چھیڑی جائے گی۔ ٹرمپ انتظامیہ خطے میں جاری جنگ کو مزید پھیلانا نہیں چاہتی اور اس پورے تنازع کا فوجی طاقت کے بجائے سفارتی حل تلاش کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔