امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران کی توانائی تنصیبات پر مزید حملوں سے روک دیا
Web Desk
19 March 2026
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے اہم گیس فیلڈ پر حملے کے بعد ایرانی توانائی تنصیبات کو مزید نشانہ بنانے کی مخالفت کر دی ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو واضح پیغام دیا جا چکا ہے، اس لیے توانائی تنصیبات پر مزید حملوں کی ضرورت نہیں رہی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بدھ کے روز ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا، جو دنیا کے بڑے ترین گیس ذخائر میں شمار ہوتا ہے اور ایران کی توانائی ضروریات کا اہم ذریعہ ہے۔
اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ کو اس کارروائی کا پیشگی علم تھا، تاہم ان کا مؤقف حتمی نہیں اور اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں مزید اشتعال انگیزی کی تو امریکا دوبارہ ایسے حملوں کی حمایت کر سکتا ہے۔
دوسری جانب ایران نے ساؤتھ پارس فیلڈ پر حملے کے بعد خطے میں ان تمام تیل تنصیبات کو ہدف بنانے کا عندیہ دیا ہے جو امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہیں یا ان کے زیر انتظام چل رہی ہیں۔
اسی تناظر میں ایران نے قطر میں راس لفان انڈسٹریل سٹی پر میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم قطر انرجی کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
قطر نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک کشیدگی اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بھارتی پولیس اہلکار کے پاس برصغیر کی تاریخ کی عکاسی کرتا قدیم سکوں کا ذخیرہ
7 September 2026
جنگ کے ابتدائی حملوں میں تباہ ہونے والے ایرانی سکول کو یادگار بنا دیا گیا
7 September 2026
بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان
7 September 2026
جنگِ ستمبر و مئی میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا: صدر، وزیراعظم
7 September 2026
پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب
7 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
7 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں کرائی جائیں، صوبوں کی تقسیم پر جلد بازی وفاق کے لیے خطرناک ہو گی: بیرسٹر گوہر
7 September 2026
غزہ میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک
7 September 2026