ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاک بھارت نیوکلیئر جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں: ڈونلڈ ٹرمپ
Web Desk
25 February 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور کے پہلے ‘اسٹیٹ آف دی یونین’ خطاب میں اپنی حکومت کی کامیابیوں کا نقشہ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی سخت ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ سمیت دنیا کی 8 بڑی جنگیں رکوائیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نیوکلیئر تصادم کے انتہائی قریب پہنچ چکے تھے، تاہم ان کی مداخلت سے ساڑھے تین کروڑ جانیں بچائی گئیں۔ انہوں نے معیشت پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ بائیڈن دور کی بدترین مہنگائی اب کم ہو کر 1.7 فیصد تک آ چکی ہے، اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر ہے اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے نئے عالمی تجارتی ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کیا اور سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو ‘افسوسناک’ قرار دیا جس میں ان کے تجارتی اختیارات پر سوال اٹھایا گیا تھا۔ سرحدوں کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 9 ماہ میں کوئی غیر قانونی تارکین وطن ملک میں داخل نہیں ہو سکا اور حکومت قانونی امیگریشن کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ ایران کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایران کا نیوکلیئر پروگرام تباہ کر دیا ہے لیکن وہ اب بھی اس مسئلے کا سفارتی حل چاہتے ہیں۔
تقریب کے دوران ایوان میں اس وقت تلخی دیکھی گئی جب ڈیموکریٹ رکن کانگریس ال گرین کو صدر کے خلاف احتجاجی پلے کارڈ لہرانے پر سکیورٹی اہلکاروں نے ایوان سے باہر نکال دیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب کا اختتام ان الفاظ پر کیا کہ “امریکا واپس آ چکا ہے” اور یہ ملک کی تاریخ کا “سنہری دور” ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
2 September 2026
کنگ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات، محسن نقوی سے کرکٹ اور امن پر گفتگو
2 September 2026
ایران کی نئی حکمت عملی امریکی مفادات کی بنیادیں ہلا دے گی: محسن رضائی
2 September 2026
محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات
2 September 2026
ایران کے راستے غیر قانونی عراق جانیوالے 17 مسافروں کیخلاف مقدمہ درج
2 September 2026
عالمی شہرت یافتہ مصری قرّاء کرام پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر مذہبی امور کا خیر مقدم
2 September 2026
چینی صدر کی مصری ہم منصب سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کے جامع حل پر زور
2 September 2026
آزاد کشمیر حکومت کا 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان
2 September 2026