LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
میئر لندن صادق خان کو ٹیکس کے بغیر گاڑی رکھنے پر جرمانہ عائد پنجاب حکومت کا برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن کی فیس پر ریلیف ایران نے حملہ کیا تو اسرائیل بھرپور طاقت سے جواب دے گا: اسرائیل کاٹز عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: بیان ریکارڈ، جرح کیلئے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوئے: وزارت خارجہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کرغزستان کا کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں 3 سے 6 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق، سعودی وفد کا دورۂ اسلام آباد کا اعلان سی آئی اے چیف سے صدر پوتن کی ملاقات سے انکار کی خبریں بے بنیاد ہیں: کریملن ایرانی پاسداران کے سینئر عہدیدار کی عرب ممالک کو امریکی فوجی انخلاء کی دھمکی اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی شدید جوابی کارروائی کی دھمکی ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

مشتبہ شخص نے 15گز دور سے حملے کی کوشش کی، واقعے کا ایران جنگ سے تعلق نہیں، ٹرمپ

Web Desk

26 April 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ شخص نے پندرہ گز کے فاصلے سے حملے کی کوشش کی، تاہم فوری کارروائی کے باعث بڑا نقصان ٹل گیا۔

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مشتبہ شخص کے پاس متعدد ہتھیار موجود تھے اور اس نے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا، تاہم حفاظتی اہلکاروں نے بہادری اور بروقت اقدام کرتے ہوئے اسے قابو کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے دوران اچانک زور دار آوازیں سنائی دیں، ابتدا میں صورتحال واضح نہیں تھی، تاہم سکیورٹی اداروں نے فوری طور پر حالات سنبھال لیے۔

امریکی صدر کے مطابق ایک اہلکار کو گولی لگی لیکن حفاظتی جیکٹ کی وجہ سے وہ محفوظ رہا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں اس واقعے کا ایران سے جاری کشیدگی یا جنگی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار مشتبہ شخص کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے اور حکام جلد معلوم کرلیں گے کہ آیا وہ اکیلا تھا یا اس کے ساتھ کوئی اور بھی شامل تھا۔