LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی

امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو

Web Desk

13 May 2026

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال اور اہم علاقائی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اماراتی خبر رساں ایجنسی ‘وام’ کے مطابق اس گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ دونوں صدور نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کے قیام کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں باہمی مفادات کے تحفظ اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔