’60 فیصد سے زائد امریکی عوام ایران امریکا امن معاہدے کے حامی ہیں’، ٹرمپ نے سروے نتائج شیئر کردیے
Web Desk
21 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک نیا سروے شیئر کیا ہے، جس کے مطابق امریکی عوام کی واضح اکثریت ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے اور مفاہمتی معاہدے کی حمایت کرتی ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق 60 فیصد سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے ایران کے ساتھ امن معاہدے کی تائید کی ہے جبکہ صرف 23 فیصد افراد نے اس کی مخالفت کی۔ سروے کے تفصیلی سوالنامے میں بتایا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے طے پانے والی مجوزہ “مفاہمتی یادداشت” کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا، جبکہ ایران پر سے اقتصادی پابندیاں ہٹانے اور اس کے ایٹمی پروگرام سے متعلق معاشی اور سفارتی بات چیت کے لیے دو ماہ کی مہلت طے کی گئی ہے۔ معاہدے کے بنیادی نکات میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار یا حاصل نہیں کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
کہنیوں میں اسکریو ڈرائیور سے سوراخ کیے گئے، حنا جاوید قتل کیس میں پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
24 October 2026
پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے، تمام جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز ہے، صدر ٹرمپ
24 October 2026
میلانیا ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان اولیشکی میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان
24 October 2026
حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران
24 October 2026
ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا، سعودی فوجی اتحاد
24 October 2026
پیرس میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 12 سالہ بچی سمیت 5 افراد شدید زخمی
24 October 2026
پاکستانی انڈر 21 ہاکی ٹیم سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
24 October 2026
زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب
23 October 2026