ٹرمپ کا ایران پر جلد بڑے فیصلے کا اعلان، تباہی یا معاہدے کے آپشنز زیرِغور
Web Desk
20 September 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایران کے حوالے سے ایک خمی اور بڑا فیصلہ کرنے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں، جس کے تحت ایران کے سامنے فوجی کارروائی، معاشی تباہی اور معاہدے سمیت متعدد راستے کھلے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن فی الوقت مختلف امکانات پر غور کر رہا ہے، جن میں ایران کو مکمل طور پر ملیا میٹ کرنا، اسے معاشی طور پر تباہ کر کے مفلوج کر دینا، یا پھر بالآخر ایک نیا اور حتمی معاہدہ کرنا شامل ہے۔
امریکی صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں مشرقِ وسطیٰ میں بہت بڑے اور اہم واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اگرچہ واشنگٹن کی جانب سے فوجی اور معاشی دباؤ میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، لیکن دوسری جانب سفارتی بنیادوں پر بات چیت کی گنجائش بھی اب بھی موجود ہے۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ممکنہ ملاقات کے آپشن پر بھی غور کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سامنے آنے والا یہ متضاد بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب خطے میں امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی اور بحری محاصرہ شدید ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ قبل ازیں، وائٹ ہاؤس نے ایران کی معیشت کو الگ تھلگ کرنے کے لیے ‘آپریشن اکنامک فیوری’ کے تحت تاریخی و معاشی پابندیوں اور کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جبکہ دوسری جانب پینٹاگون خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور بحری بیڑوں پر ایران کے ممکنہ جوابی حملوں کے بعد ہر قسم کے دفاعی ردِعمل کی تیاری مکمل کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد
17 October 2026
لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
17 October 2026
ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم
17 October 2026
او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش
17 October 2026
خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران
17 October 2026
کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی
17 October 2026
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے
17 October 2026
خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف
17 October 2026