امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستانی اور خلیجی قیادت سے رابطہ، ایران معاہدہ جلد متوقع
Web Desk
24 May 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد مسلم ممالک کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کرتے ہوئے ایران سے متعلق جاری مذاکرات اور ممکنہ معاہدے پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، اماراتی صدر محمد بن زاید، امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن، ترک صدر رجب طیب اردوان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے گفتگو کی۔
امریکی صدر کے مطابق ایران سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور معاہدے کے بیشتر نکات پر مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے بھی رابطہ ہوا، جبکہ معاہدے کی آخری تفصیلات زیر غور ہیں جن کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیا جائے گا، جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے جاری ہیں۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات دوبارہ بحال ہونے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد بھی سفارتی سرگرمیوں کے اہم مرکز کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ
14 July 2026
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار
14 July 2026
پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
14 July 2026
افغانستان میں غذائی بحران، 90 فیصد بچے متاثر، یونیسیف کی نئی رپورٹ جاری
14 July 2026
آبنائے ہرمز کے متعلق ٹرمپ منصوبہ بحری قزاقی ہے: برازیلی صدر
14 July 2026
مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری
14 July 2026