LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

پاکستان افغانستان کے ساتھ ٹھیک کررہا ہے ، مداخلت نہیں کروں گا: صدر ٹرمپ

Web Desk

27 February 2026

واشنگٹن: امریکا کے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے معاملے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور وہ اس حوالے سے کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے۔

پاک افغان صورتحال سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عزت کرتے ہیں اور پاکستان کی قیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس عظیم وزیراعظم اور جنرل موجود ہیں اور قیادت مؤثر انداز میں فیصلے کر رہی ہے، اس لیے امریکا مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتا۔

ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایران سے مطمئن نہیں تاہم جمعے تک مزید مذاکرات متوقع ہیں اور وہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتے، لیکن بعض اوقات حالات ایسے ہو جاتے ہیں کہ طاقت استعمال کرنا پڑتی ہے۔