LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کر دیا ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور آئی ایم ایف کا یوکرین کو معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے فنڈنگ کا فیصلہ ابتدائی ملاقات میں ٹرمپ کے ساتھ اچھا رابطہ قائم ہوا ہے، برطانوی وزیراعظم

سعودیہ سے جوہری معاہدہ ابراہم اکارڈ میں شمولیت سے مشروط ہے: ٹرمپ

Web Desk

23 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری سعودی عرب کے معاہدہ ابراہیمی (Abraham Accords) میں شامل ہونے سے مشروط ہوگی، جبکہ ریاض کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری تعاون صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہو گا اور امریکا اس طرح کے سول پروگراموں کی مخالفت نہیں کرتا۔ ایک الگ بیان میں امریکی صدر نے حوثیوں اور ایران کو شدید نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حوثیوں کی جانب سے دوبارہ بحری جہازوں پر حملے کیے گئے تو امریکا اس کا براہِ راست ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا اور تہران کو اس کی سخت سزا بھگتنا ہوگی۔