اسلام آباد مذاکرات کے لیے مضبوط ٹیم بھیجی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
Web Desk
10 April 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے لیے ایک مضبوط اور اچھی ٹیم بھیجی گئی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس، صدر کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اسلام آباد میں مذاکرات کے دوران ملاقاتیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت جلد مکمل طور پر کھل جائے گی اور ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ بہتر ہوگا جس میں یہ یقینی بنایا جائے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں۔
دوسری جانب ایران کا اعلیٰ سطحی وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی مذاکرات میں شرکت کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔
امریکی وفد میں جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے جو اسلام آباد میں ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
یوکرین کا روس کے بریانسک ریجن پر راکٹ حملہ، 2 خواتین ہلاک
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026
آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج
16 July 2026
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان
16 July 2026