2سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکل جائیں گے، امریکی صدر کا اعلان
Web Desk
1 April 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران کے ساتھ جاری جنگ سے نکل جائے گا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں حکومتی تبدیلی ہوچکی ہے، تاہم یہ امریکا کا مقصد نہیں تھا بلکہ کارروائی کا اصل ہدف ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا، جو حاصل کرلیا گیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ممکن ہے جنگ کے خاتمے سے قبل ہی کوئی معاہدہ طے پا جائے، تاہم مذاکرات ضروری نہیں اور امریکا اپنی شرائط پر بھی کارروائی روک سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران آئندہ چار سے پانچ برس تک جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں ہوگا اور مستقبل میں بھی امریکا ایسے کسی اقدام کو برداشت نہیں کرے گا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کو دوبارہ بحالی میں پندرہ سے بیس سال لگ سکتے ہیں جبکہ وہاں کی فوجی اور قیادی صلاحیتیں شدید متاثر ہوچکی ہیں۔
انہوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق کہا کہ دیگر ممالک کو اپنی سلامتی خود یقینی بنانا ہوگی اور امریکا ہر صورت میں ان کا دفاع کرنے کا پابند نہیں۔
اس سے قبل ایک امریکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ امریکا زیادہ عرصہ ایران میں موجود نہیں رہے گا اور اس کے انخلا کے بعد آبنائے ہرمز خود ہی کھل جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
17 July 2026