ہماری فوج نے بہترین کام کیا، ایران ڈیل چاہتا ہے: صدر ٹرمپ
Web Desk
27 March 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہماری فوج نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور ایران ڈیل کے لیے بات چیت کا عمل جاری ہے۔
صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر میں صدر منتخب نہ ہوتا تو امریکا اب تک شدید مشکلات کا شکار ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جرائم پیشہ افراد اور قاتلوں کو ملک سے نکالا اور ماضی میں امریکا میں داخل ہونے والے دنیا کے برے افراد پر اعتراض کیا۔
امریکی صدر نے اس موقع پر زور دیا کہ ایران ڈیل چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فرانس میں جی سیون وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ ایران میں زمینی فوج اتارے بغیر اپنے مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مارکو روبیو نے توقع ظاہر کی کہ ایران میں ممکنہ جنگ مہینوں نہیں بلکہ ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران میں فوجی مقاصد کے باوجود آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا ایک فوری چیلنج بن سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی
17 July 2026
پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی
17 July 2026
پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا
17 July 2026
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026