LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد مصری صدر کا 2030 میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان، آئین میں ترمیم کی افواہیں مسترد امریکا: خریدے گئے پرانے سامان سے دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فرانسیسی میئر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جدہ ائیرپورٹ کو 45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا بھارتی شہر کولکتہ میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 17 افراد ہلاک تقریباً 15لاکھ پاکستانی بچوں نے ایک سال کے دوران انٹرنیٹ پر جنسی ہراسانی کاسامنا کیا، یونیسیف سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث 5 سعودی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی امریکا اور ایران کی جنگ سے عالمی تیل کی ترسیل شدید متاثر پاسداران انقلاب کی امریکی طاقتور ترین غیر جوہری بم ’’مدر آف آل بمز‘‘ کے نام پر شدید تنقید مشی گن میں سینٹ نشست پر انتخابات: غزہ جنگ کے باعث یہودی، مسلم برادری میں شدید اختلافات امریکی صدر نے روسی فوسل فیول کی فروخت پر مزید پابندیاں عارضی معطل کر دیں

جوہری تعمیرات جاری رہیں تو قیامت برپا کریں گے، ٹرمپ کا ایران کو سخت پیغام

Web Desk

29 December 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت پیغام دیا ہے کہ اگر وہ اپنے جوہری پروگرام کی تعمیرات جاری رکھیں تو ان پر “قیامت برپا” کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے یہ بات فلوریڈا میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور اگر ایسا ہوا تو وہ فوری حملوں کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “اگر ایران جوہری پروگرام دوبارہ تعمیر کرے تو ہمیں انہیں روکنا ہوگا۔ ایران کو معاہدہ کر لینا چاہیے، لیکن کبھی کبھی ایسا نہیں ہوتا”۔

اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پانچ بڑے موضوعات پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہونے کی امید ہے اور غزہ کی تعمیر نو فوراً شروع کر دی جائے گی۔

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کے حوالے سے بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ اس خبر کو سن کر انہیں بہت برا لگا اور شدید غصہ آیا۔ ان کے مطابق، یوکرین میں امن کے لیے ابھی بھی پیچیدہ مسائل موجود ہیں۔