LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

ایران کی یورینیم افزودگی ناقابل قبول، جوہری مذاکرات پر مایوسی ہوئی، صدر ٹرمپ

Web Desk

28 February 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق حالیہ مذاکرات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کسی بھی درجے پر یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران محدود افزودگی چاہتا ہے، مگر امریکا کے لیے یہ شرط ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران امریکا کے ضروری مطالبات تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں، اسی لیے وہ مذاکرات کے نتائج سے مطمئن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے کے خواہاں نہیں، تاہم بعض مواقع پر سخت اقدامات ناگزیر ہو سکتے ہیں۔

ادھر اومان کے ایک اعلیٰ سفارتی ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم ذخیرہ نہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس سے مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔