طیارہ گرنے کے باوجود ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے ، امریکی صدر
Web Desk
3 April 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ جنگی طیارے کی تباہی ایران کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل کو متاثر نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اس وقت جنگی صورتحال میں ہے اور ایسے حالات میں فوجی نقصانات غیر معمولی نہیں ہوتے، تاہم سفارتی کوششیں بدستور جاری رہیں گی۔
صدر نے کہا کہ لاپتا عملے کے رکن کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں اور اس بارے میں کسی حتمی ردعمل کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے تین امریکی لڑاکا طیارے تباہ کئے جبکہ ریسکیو کیلئے آنے والے ہیلی کاپٹروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایک جدید لڑاکا طیارہ وسطی ایران میں مار گرایا گیا جبکہ آبنائے ہرمز کے قریب ایک اور طیارہ تباہ ہوا، قیشم جزیرے کے قریب بھی امریکی جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بھی طیارہ گرنے کے واقعے کی تصدیق کی ہے، تاہم مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول: امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026