LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان

ایران نے امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، جواب دینا ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ

Web Desk

9 June 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والا امریکی فوج کا جدید اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔

اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹس محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگرچہ جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن امریکی فوجی اثاثے کو نشانہ بنایا جانا ایک سنگین معاملہ ہے جس کا جواب دینا ضروری ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنی قومی سلامتی اور فوجی مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرے گا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ سمجھی جاتی ہے، جہاں حالیہ عرصے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔