LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے جاپان اور جنوبی کوریا سمیت اتحادی ممالک سے مدد طلب کر لی

Web Desk

16 March 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کے سابق بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے چین، جاپان اور جنوبی کوریا سے تعاون کی اپیل کر دی۔

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران پر اب تک 7 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے اور ان کارروائیوں نے ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے ایران کے تمام بارودی سرنگیں بچھانے والے جہاز تباہ کر دیے اور ایرانی بحریہ کی مائن بچھانے کی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے زور دیا کہ دیگر ممالک، خاص طور پر وہ جو آبنائے ہرمز سے تیل حاصل کرتے ہیں، اپنے بحری جہاز بھیج کر اس اہم آبی گزرگاہ میں جہاز رانی کے تحفظ میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا تیل یہاں سے نہیں آتا، مگر دیگر ممالک کے مفادات اس بندش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔