LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن نے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کو دھمکیوں کا نوٹس لے لیا حوثیوں کی پیش قدمی جاری، گریٹر اور لیسر حنیش جزائر پر قبضہ مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی ذخائر دریافت، یورینیم بھی شامل ایس سی او انسداد دہشت گردی کونسل کا اجلاس، ایران پر نئے فوجی حملوں کی مذمت اشتیاق کی ہلاکت سے متعلق نئی ویڈیو نے واقعے کا رخ بدل دیا: عظمیٰ بخاری سعودیہ نے باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے اسرائیل سے مدد طلب کی: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ فیلڈ مارشل سے لبنانی وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال پوتن کا یوکرین تنازع کے حل میں چین، بھارت کی معاونت کی پیشکش کا خیرمقدم امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ

Web Desk

15 September 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکہ، وینزویلا کے ماڈل کی طرح ایران میں اپنی موجودگی برقرار رکھ سکتا ہے اور وہاں کا تیل اپنے قبضے میں لے سکتا ہے۔ آئرلینڈ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ رواں برس کے آخر میں ختم ہو جائے گی اور ممکنہ طور پر یہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی (مڈ ٹرم) انتخابات کے فوراً بعد ممکن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن صرف ایک ‘درست اور سازگار’ معاہدہ ہی قبول کرے گا، جبکہ تہران امن مذاکرات کے لیے مسلسل رابطے کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے ساتھ اگست میں طے پانے والے تیل کی پیداوار کے معاہدے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا سے حاصل ہونے والی آمدنی نے جنگ کے کئی گنا اخراجات پورے کر دیے ہیں، اور امریکہ ایران میں بھی تب تک موجود رہ سکتا ہے جب تک تیل کا کنٹرول حاصل کرنے کا حتمی فیصلہ نہ ہو جائے۔ واضح رہے کہ 28 اکتوبر کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد سے مشرقِ وسطیٰ میں شدید جنگ چھڑ چکی ہے، جس کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی عسکری اڈوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ آبنائے ہرمز کو بھی بلاک کر دیا ہے، جس سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔