حوثیوں پر حملے کی تیاری مکمل، ٹرمپ نے آخری مرحلے میں فیصلہ بدل دیا
Web Desk
21 September 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف ممکنہ بڑی فوجی کارروائی کو آخری مرحلے میں منسوخ کر دیا ہے، حالانکہ حملے کے لیے اہداف کا انتخاب مکمل تھا اور جنگی طیاروں کو مسلح کیا جا رہا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق، حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیشِ نظر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کے روز صدر ٹرمپ سے رابطہ کر کے تعاون کی اپیل کی تھی، جس کے بعد پینٹاگون کو کارروائی کی تیاریوں کا حکم دیا گیا تھا، تاہم صدر ٹرمپ نے اچانک فضائی حملوں کا یہ منصوبہ روک دیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا پہلے ہی ایران کے ساتھ تنازع میں اپنے وسیع فوجی وسائل استعمال کر رہا ہے، جس کے باعث یمن میں نیا محاذ کھولنے سے امریکی افواج پر دباؤ میں اضافہ ہو سکتا تھا۔ اس کے علاوہ حوثیوں کی جانب سے عمان کی ثالثی میں طے پانے والے سابقہ سمجھوتے کے تحت امریکی بحری جہازوں کو نشانہ نہ بنانے کی یقین دہانی بھی اس فیصلے کی اہم وجہ بنی۔ فی الوقت امریکا نے آبنائے ہرمز اور باب المندب کی کشیدہ صورتاحال کے پیشِ نظر حوثیوں کے خلاف براہِ راست کارروائی سے گریز کرتے ہوئے سعودی عرب کے لیے صرف سفارتی و دفاعی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
انتظامی یونٹس میں اضافہ پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی
18 October 2026
امریکا شرائط مانے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھلے گا، ساتویں روز مذاکرات ہونگے: ایران
18 October 2026
خیبر پختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور رہیں گی: طارق فضل چودھری
18 October 2026
اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
18 October 2026
خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام
18 October 2026
مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب
18 October 2026
خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے
18 October 2026
دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو
18 October 2026