ٹرمپ کی ایک لاکھ ڈالر H-1B ویزا فیس غیر قانونی ہے، امریکی جج کا فیصلہ
Web Desk
9 June 2026
امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلیٰ مہارت رکھنے والے غیر ملکی کارکنوں کے لیے مقرر کی گئی ایک لاکھ ڈالر ویزا فیس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ یہ فیس دراصل ایک ٹیکس کی حیثیت رکھتی ہے، جس کی منظوری کانگریس نے نہیں دی، اس لیے صدر کو اسے نافذ کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔
یہ مقدمہ مختلف ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جن کا مؤقف تھا کہ غیر معمولی فیس کے باعث امریکا میں اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل غیر ملکی ماہرین کی آمد متاثر ہو رہی ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ متعلقہ سرکاری ادارے اس فیس کا نفاذ نہیں کر سکتے کیونکہ اس کے لیے قانونی اختیار موجود نہیں۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انتظامیہ اس کے خلاف اپیل دائر کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا
7 July 2026
ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی
7 July 2026
ایندھن مہنگا ہونے پر امریکی ایئر لائنز کے مئی کے اخراجات میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ
7 July 2026
امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی
7 July 2026
امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا
7 July 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا
7 July 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی
7 July 2026
ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ
7 July 2026