LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

گرین لینڈ پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہونا چاہیے ، ایران احتجاج پر گہری نظر ہے، ٹرمپ

Web Desk

9 January 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ، وینزویلا اور ایران سے متعلق اہم بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہیے تاکہ روس یا چین قبضہ نہ کر سکیں۔ صدر نے واضح کیا کہ ڈنمارک کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور گرین لینڈ کے مالی معاملات بعد میں طے ہوں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور وینزویلا کے پاس دنیا کے 55 فیصد تیل کے ذخائر موجود ہیں۔ وینزویلا کی تیل صنعت کی دوبارہ تعمیر اور 5 کروڑ بیرل تیل کی فوری ریفائننگ و فروخت شروع کی جائے گی، اور سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو حفاظتی ضمانتیں دی جائیں گی۔

صدر نے پاک بھارت تنازعات کے حوالے سے بھی کہا کہ وہ 8 جنگوں کو روکنے میں کامیاب ہوئے اور پاکستانی وزیراعظم نے اس سے لاکھوں جانیں بچائیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا ایران میں مظاہرین کے قتل کی صورت میں امریکا فوری جواب دے گا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مطلب فوجی مداخلت نہیں ہے۔ ایرانی حکومت برسوں عوام کے ساتھ برا سلوک کرتی رہی ہے اور موجودہ مظاہرے اس کا جواب ہیں، امریکا صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔