LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت

امریکا ہی اب اصل اقوامِ متحدہ ہے، 11 مہینوں میں 8 جنگیں رکوا دیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Web Desk

28 December 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اب عملی طور پر اصل اقوامِ متحدہ کا کردار ادا کر رہا ہے اور اس نے صرف 11 مہینوں کے دوران دنیا بھر میں 8 جنگوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان لڑائی کا خاتمہ ہو گیا ہے اور امید ہے کہ معاہدے کے بعد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا مستقبل میں امن کے ساتھ رہیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رہنماؤں نے امن کے لیے بروقت اور منصفانہ فیصلہ کیا، جبکہ امریکا کو اس جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے صرف 11 مہینوں میں آٹھ مختلف جنگوں کو رکوانے میں مدد فراہم کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا اب اصل اقوامِ متحدہ بن چکا ہے۔

انہوں نے عالمی تنازعات کے حل کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کے کردار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بڑے تنازعات کے حل میں کسی نے مؤثر مدد نہیں کی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے میں بھی تاحال کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی، جبکہ اقوامِ متحدہ کو عالمی امن کے قیام کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔