LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان

امریکی صدر نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے ہٹا دیا، قائم مقام کے طور پر ٹوڈ بلانش مقرر

Web Desk

2 April 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ نائب اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ پام بونڈی نجی شعبے میں ایک اہم ذمہ داری سنبھالنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے بونڈی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایک محب وطن اور وفادار ساتھی قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ بونڈی کی کارکردگی سے مختلف معاملات پر ناخوش تھے، جن میں جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کا معاملہ اور سیاسی مخالفین کے خلاف محدود کارروائیاں شامل تھیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں صدر ٹرمپ نے بونڈی کو عہدے سے ہٹانے کے امکان پر قریبی ساتھیوں سے مشاورت کی تھی اور اس حوالے سے ان سے براہ راست گفتگو بھی کی گئی۔

پام بونڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ آئندہ ایک ماہ میں اپنی ذمہ داریاں ٹوڈ بلانش کو منتقل کریں گی اور بعد ازاں نجی شعبے میں خدمات انجام دیں گی۔