LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
میئر لندن صادق خان کو ٹیکس کے بغیر گاڑی رکھنے پر جرمانہ عائد پنجاب حکومت کا برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن کی فیس پر ریلیف ایران نے حملہ کیا تو اسرائیل بھرپور طاقت سے جواب دے گا: اسرائیل کاٹز عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: بیان ریکارڈ، جرح کیلئے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوئے: وزارت خارجہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کرغزستان کا کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں 3 سے 6 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق، سعودی وفد کا دورۂ اسلام آباد کا اعلان سی آئی اے چیف سے صدر پوتن کی ملاقات سے انکار کی خبریں بے بنیاد ہیں: کریملن ایرانی پاسداران کے سینئر عہدیدار کی عرب ممالک کو امریکی فوجی انخلاء کی دھمکی اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی شدید جوابی کارروائی کی دھمکی ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں عشائیے کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے

Web Desk

26 April 2026

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ شہر کے معروف ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران پیش آیا جہاں اچانک زور دار آواز سنائی دی جس کے بعد کچھ دیر کے لیے ہلچل مچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق حفاظتی اہلکار فوری طور پر متحرک ہوئے اور صدر ٹرمپ کو تقریب سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق تقریب میں موجود متعدد افراد خوف کے باعث میزوں کے نیچے چھپ گئے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور مرکزی داخلی راستے کی جانب بڑھا تھا جہاں اسے قابو کر لیا گیا۔ واقعے کے بعد حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔