LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے تہران کو سفید جھنڈا لہرانے کا مشورہ دے دیا

Web Desk

18 August 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر سفارتی و فوجی دباؤ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ختم کرنے کے لیے تہران کو سفید جھنڈا لہرا کر ہتھیار ڈال دینے چاہئیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ’فاکس نیوز‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کی حکمتِ عملی کا کوئی مقررہ وقت نہیں ہے اور وہ اس تنازع کو جلدی میں ختم کرنا نہیں چاہتے، جبکہ امریکا کے وسط مدتی انتخابات بھی ان کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پسِ پردہ رابطہ موجود ہے اور پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ افراد اچھے پوکر کھلاڑی ہیں مگر وہ اب ختم ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں امریکی صدر نے دہرایا کہ ایران کو کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسے جوہری صلاحیت سے روکنا ان کی اولین ترجیح ہے۔