LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذی شیر ہے، ٹرمپ کی شدید تنقید

Web Desk

20 March 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے اتحادی ممالک پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر بزدل قرار دے دیا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذ کا شیر ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ  اتحادی ممالک نےجوہری صلاحیت رکھنے والے ایران کو روکنے کی لڑائی میں شامل ہونے سے گریز کیا۔

 

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ  اب جبکہ یہ جنگ عسکری طور پر جیت لی گئی ہے اور اتحادیوں کے لیے خطرہ کم ہے،  وہ تیل کی بلند قیمتوں پر شکایت کر رہے ہیں لیکن آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنا ایک سادہ فوجی اقدام ہے لیکن اس کے باوجود اتحادی اس میں حصہ لینے سے گریزاں ہیں۔ٹرمپ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں کہا کہ یہ نیٹو کے لیے بہت آسان اور کم خطرے والا کام ہے مگر وہ بزدل ہیں اور ہم اسے یاد رکھیں گے۔