LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی

ڈونلڈ ٹر مپ کا اٹلی میں تعینات امریکی فوجیوں کی ممکنہ منتقلی پر غور

Web Desk

11 May 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلی میں تعینات امریکی فوجیوں کی ممکنہ منتقلی پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جب ہمیں ضرورت تھی تو اٹلی ہمارے ساتھ نہیں تھا، تاہم انہوں نے ایران کی جانب سے امریکی امن تجویز پر متوقع ردعمل کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے روم کے دورے کے دوران کہا کہ ایران کی جانب سے واشنگٹن کی تجویز پر جواب متوقع ہے۔ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اٹلی کے وزیر دفاع گائیڈو کروسیٹو نے کہا کہ وہ اس مؤقف کی منطق کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اٹلی اتحادی ممالک کے ساتھ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی اور بحری جہاز رانی کے تحفظ کے لیے ایک مشترکہ مشن کی تیاری میں مصروف ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق 2025ء کے اختتام تک تقریباً 12 ہزار 700 امریکی فوجی اٹلی میں مستقل طور پر تعینات تھے، جس کے باعث جرمنی کے بعد اٹلی یورپ میں امریکی فوج کی دوسری بڑی موجودگی رکھنے والا ملک ہے۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔