ایران معاملے پر چین کی مدد درکار نہیں، صدر ٹرمپ بیجنگ کے لیے روانہ ہوگئے
Web Desk
12 May 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چین کے اہم دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، ایران تنازع، عالمی تجارت اور آبنائے ہرمز کے بحران سمیت مختلف اہم امور پر بات چیت کریں گے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، امریکی تجارتی نمائندہ جیمی سن گریئر، وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر اور جیمس بلیئر بھی موجود ہیں۔
وفد میں صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے علاوہ سائنس مشیر مائیکل کریٹسیوس اور چیف آف پروٹوکول مونیکا کراولی بھی شامل ہیں۔
روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے میں امریکا کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ یا تو امن معاہدے کے ذریعے حل ہوگا یا پھر کسی اور طریقے سے امریکا کامیابی حاصل کرے گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ چینی صدر کے ساتھ گفتگو کے لیے کئی اہم موضوعات موجود ہیں، تاہم ان کے مطابق ایران اس فہرست میں سب سے اہم معاملہ نہیں کیونکہ ایران کی صورتحال امریکا کے مکمل کنٹرول میں ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام چین پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ایران اور خلیجی صورتحال میں مؤثر کردار ادا کرے اور آبنائے ہرمز کی بحالی میں مدد فراہم کرے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ
14 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
14 July 2026
بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
14 July 2026
اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب
14 July 2026
شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات
14 July 2026
شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر
14 July 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
14 July 2026
روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز
14 July 2026