ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع صرف3سے 5روزکےلیے کی، جلد ڈیل چاہتےہیں، امریکی میڈیا
Web Desk
22 April 2026
امریکی میڈیانے دعویٰ کیاہے کہ صدرڈونلڈٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع غیرمعینہ مدت کےلیے نہیں بلکہ صرف تین سے پانچ روزکے لیے کی ہے۔
امریکی میڈیا نے وائٹ ہاؤس حکام کے حوالے سےکہاہےکہ صدر ٹرمپ کا ایران کو تجویز پیش کرنے کے لیے محدود وقت دینے کا منصوبہ ہے۔ٹرمپ ڈیل کو جلد سے جلد فائنل کرنا چاہتےہیں۔امریکی صدرسمجھتے ہیں کہ ڈیڈ لائن کا دباؤ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے پر مجبور کرے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی انتظامیہ جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے کے حق میں نہیں، امریکا ایران کو مذاکرات میں مزید تاخیر کا موقع نہیں دینا چاہتا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جنگ میں توسیع معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کوظاہرکرتی ہے، امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایران پر دباؤ برقرار رکھےگی۔ صدر ٹرمپ کامانناہےکہ طویل ناکہ بندی عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوئی واضح ٹائم لائن مقرر نہیں کی۔
متعلقہ عنوانات
جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل
3 September 2026
ایران جنگ میں شدت: عالمی معیشت کیلئے ایک اور بڑا خطرہ پیدا، مہنگائی کے خدشات بڑھنے لگے
3 September 2026
ٹرمپ کا شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر اظہار مسرت
2 September 2026
ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ
2 September 2026
ایران کے جوابی حملے: بحرین، اردن، یو اے ای، کویت میں امریکی اڈوں، ریڈار نظام کو نشانہ بنایا
2 September 2026
روس کا 24 گھنٹوں میں 1,330 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت، 2 اہم علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ
2 September 2026
جرمنی کے روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی وزارت خارجہ
2 September 2026
پرامن جوہری توانائی میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے: صدر پوتن
2 September 2026