لبنان پر جارحیت، امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل قرار دے دیا
Web Desk
2 June 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور بیروت کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں “پاگل” قرار دیا اور خبردار کیا کہ لبنان میں مزید کشیدگی اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہائی سے دوچار کر سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ اگرچہ اسرائیل کو اپنی سلامتی کے تحفظ کا حق حاصل ہے، تاہم حالیہ کارروائیاں ضرورت سے زیادہ اور غیر متناسب دکھائی دے رہی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ لبنان میں شہری ہلاکتوں پر بھی تشویش رکھتے ہیں اور انہوں نے اس بات پر اعتراض کیا کہ محدود اہداف کے حصول کے لیے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران ٹرمپ نے بیروت پر ممکنہ حملے کے منصوبے کی مخالفت کی، جس کے بعد اسرائیل نے دارالحکومت میں مجوزہ کارروائی روک دی۔
امریکی حکام کے مطابق لبنان کی صورتحال پر ہونے والی یہ گفتگو حالیہ برسوں میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی سخت ترین بات چیت میں شمار کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر
27 August 2026
خیبر پختونخوا کے مزید 32 سرکاری ہسپتال نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے خلاف مقدمہ جون 2028 میں شروع ہوگا
27 August 2026
پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا حکم
27 August 2026
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026