ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں، آٹو پارٹس اور سٹیل پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان
Web Desk
25 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کو بڑھاتے ہوئے یکم جنوری 2027 سے کینیڈین گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور اسٹیل پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کینیڈین حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کینیڈا کے تجارتی اقدامات کے باعث امریکا کو سالانہ 60 ارب ڈالر کا خسارہ ہو رہا ہے اور امریکی کسان مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اب کینیڈا کو مزید رعایتیں دینے کے لیے تیار نہیں کیونکہ کینیڈا کو امریکا کی ضرورت ہے، امریکا کو کینیڈا کی نہیں۔ یاد رہے کہ تجارتی مذاکرات کی ناکامی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: شہباز شریف
23 September 2026
سعودیہ کی حمایت کی تو امریکا بھی ہمارے نشانے پر ہوگا: حوثیوں کی دھمکی
23 September 2026
8 ممالک کی آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی رکاوٹ کی مذمت، ناقابل قبول قرار
23 September 2026
جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان
23 September 2026
برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا
23 September 2026
معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان
23 September 2026
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
23 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد
23 September 2026