دباؤ بڑھانے کیلئے امریکا کا مزید ایرانی آئل ٹینکرز ضبط کرنے پر غور
Web Desk
11 February 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید ایرانی آئل ٹینکرز ضبط کرنے کے آپشن پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اعلیٰ امریکی حکام نے بتایا کہ اس ممکنہ اقدام کا مقصد ایران کی سب سے بڑی آمدنی، یعنی تیل کی برآمدات، کو نشانہ بنانا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو ایران کی معیشت پر نمایاں دباؤ پڑ سکتا ہے۔
تاہم اس فیصلے کو متعدد رکاوٹوں کا سامنا ہے، جس میں سب سے بڑا خدشہ ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی ہے، جسے امریکی عہدیدار تقریباً یقینی ردعمل قرار دے رہے ہیں۔ واشنگٹن کو اندیشہ ہے کہ ایران خطے میں امریکی اتحادیوں کے آئل ٹینکروں کو نشانہ بنا سکتا ہے یا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا کر عالمی تیل کی ترسیل کو متاثر کر سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی کسی بھی پیشرفت سے تیل کی عالمی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ اور خطے میں عسکری کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے عالمی اقتصادی اثرات بھی محسوس کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
خلیج میں لنگرانداز جہاز حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ
18 April 2026
ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا
18 April 2026
ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی
18 April 2026
فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل
18 April 2026
امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ
18 April 2026
اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ
18 April 2026
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی
18 April 2026
مذاکرات میں حتمی معاہدہ نہیں ہواتوجنگ بندی میں توسیع نہیں ہوگی، امریکی صدر
18 April 2026