LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف ‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان چین کا مسئلہ فلسطین کے دو ریستی حل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان سیکا اجلاس: اسرائیلی صدر کے خطاب کے دوران 10 ممالک کے مندوبین کا واک آؤٹ امریکی ریاست اوریگون کے سکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل کھولنا خطے سے امریکی انخلا سے مشروط ہے: ایرانی فوج ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کا لبنان کی حمایت کا عزم

افغانستان جانا اب خطرناک: برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سخت وارننگ جاری کر دی

Web Desk

17 December 2025

افغان خبر رساں ادارے خاما پریس کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ نے تازہ ٹریول ایڈوائزری میں خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں پرتشدد واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ملک بھر میں سکیورٹی خطرات بدستور موجود ہیں۔

برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحدی راستوں کی بندش، محدود نقل و حرکت، اور سفارتی سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث افغانستان کا سفر انتہائی خطرناک ہو چکا ہے، افغانستان میں موجود برطانوی شہریوں کو گرفتاری، حراست اور طویل قید کا سامنا ہو سکتا ہے۔برطانوی حکومت نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی شخص افغانستان جانے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ ممکنہ خطرات کا مکمل جائزہ لے۔مغربی حکام کے مطابق طالبان حکومت کے قیام کے بعد افغانستان میں دہشت گردی کے خدشات، عدم استحکام اور سکیورٹی مسائل میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔