نجکاری میں شفافیت، حکومت کو 55 ارب روپے حاصل ہوں گے: مشیر نجکاری کمیشن
Web Desk
24 December 2025
مشیر نجکاری کمیشن محمد علی نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے نجکاری کے حالیہ عمل میں شفافیت، قومی مفاد اور متعلقہ کمپنی کی بہتری کو اولین ترجیح دی ہے۔
محمد علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹرانزیکشن میں حکومت کے لیے سب سے مشکل مرحلہ یہ تھا کہ ایک جانب بہتر قیمت حاصل کی جائے اور دوسری جانب یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ نیا خریدار کمپنی میں سرمایہ کاری کرے اور اسے نظرانداز نہ کرے، حکومت کے سامنے دو بنیادی اہداف تھے اور انہی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرانزیکشن کی سٹرکچرنگ کی گئی۔
مشیر نجکاری کمیشن نے بتایا کہ معاہدے کے تحت حکومت کو براہ راست 55 ارب روپے حاصل ہوں گے جبکہ کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 45 ارب روپے بنتی ہے، اس کے علاوہ 125 ارب روپے براہ راست پی آئی اے کی ضروریات اور بہتری کے لیے کمپنی میں سرمایہ کاری کی صورت میں لگائے جائیں گے، یوں مجموعی طور پر پی آئی اے کی ویلیوایشن 180 ارب روپے بنتی ہے۔
محمد علی نے نجکاری کمیشن کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے پورے عمل میں غیر معمولی محنت کی اور گزشتہ دو سے تین روز کے دوران مکمل تعاون فراہم کیا، ٹیم کے سیٹ اپ اور میڈیا سے ملاقاتوں کے بعد حکومت کو یقین ہے کہ اس معاملے پر کسی قسم کی غیر ضروری الجھن یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
مشیر نجکاری کمیشن نے میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ میڈیا نے اس پورے عمل میں ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اور حکومت کو بھرپور سپورٹ فراہم کی جس پر وہ شکر گزار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026