مانچسٹر میں ٹریفک حادثہ، 3 پاکستانی نوجوان جاں بحق
Web Desk
12 January 2026
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ٹیکسی اور کار کے درمیان ہونے والے شدید ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین پاکستانی نوجوانوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
برطانوی اخبار دی سن کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نوجوانوں کی شناخت دانیال علی، محمد مختار اور فرحان پٹیل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ٹیکسی ڈرائیور 50 سالہ مسروب علی بھی حادثے میں جانبر نہ ہو سکے۔
واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور ایمبولینس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثہ تیز رفتاری، لاپرواہی یا کسی اور وجہ سے پیش آیا۔
متعلقہ عنوانات
نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ سے ملاقات میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال متوقع
28 July 2026
اقوام متحدہ میں سربراہ انسانی حقوق کا اسرائیل سے لبنان پر قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ
28 July 2026
محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
28 July 2026
اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت
28 July 2026
تہران نے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کردیں
28 July 2026
سعودی عرب پر حملہ: عراقی وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا
28 July 2026
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
28 July 2026
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
28 July 2026