LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

عظیم ہیرولانس نائیک محمد محفوظ کا آج یوم شہادت، پاک فوج کا خراج عقیدت

Web Desk

18 December 2025

لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے یوم شہادت کے موقع پر دن کا آغاز قرآن خوانی اور دعاؤں سے ہوا، علماء کرام نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

لانس نائیک محمد محفوظ 25 اکتوبر 1944ء کو ضلع راولپنڈی کے علاقہ پنڈ ملکاں میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1962ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران واہگہ بارڈر پر لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا خوف و خطر دشمن کی توپوں کو خاموش کرایا۔

جنگ کے دوران واہگہ اٹاری کی سرحد پر بھارتی فوج کی شیلنگ سے محفوظ شہید کی مشین گن تباہ جبکہ دونوں ٹانگیں زخمی ہوگئیں، زخمی حالت میں بھی انہوں نے جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کے اس بنکر میں گھس کر دشمن کا مقابلہ کیا جہاں سے پاک فوج کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔