خیبر؛ وادی تیراہ میں مارٹر گولے گرنے سے 4 شہری جاں بحق اور 3 زخمی
Web Desk
21 February 2026
خیبر: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں مارٹر گولے گرنے کے نتیجے میں 4 شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ عین افطاری کے وقت پیش آیا، جب ایک مارٹر گولہ مسافر پک اپ پر آ گرا۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت مہران خان، منتظر آفریدی، خوگئی اور اکومت کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق علاقہ چاپری سے تھا۔ زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ڈوگرہ اسپتال منتقل کیا گیا اور انہیں بعد میں مزید علاج کے لیے پشاور روانہ کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارٹر گولے گرنے سے قریبی گھروں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026